ملک سے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر99 فیصد اضافہ

ملک سے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر99 فیصد اضافہ ہوا، حجم 2.625 ملین ڈالر رہا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو2.625 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 99 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے ملک کو1.319 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ ستمبرمیں قیمتی پتھروں کی برآمدات کاحجم 1.052 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواگست میں 1.015 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 0.53 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جیولری کی برآمدات سے ملک کو3.096 ملین ڈالر زر مبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 83.52 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جیولری کی برآمدات کاحجم 1.687 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ ستمبرمیں جیولری کی برآمدات سے ملک کو1.156 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجواگست میں 1.437 ملین ڈالر اورگزشتہ سال ستمبرمیں 0.628 ملین ڈالررہاتھا۔

ملک سے قیمتی پتھروں اورزیورات کی برآمدات میں پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیادوں پر99 فیصد اضافہ